پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ نومبر میں ہوگی




پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ نومبر میں ہوگی جبکہ کھلاڑیوں کے ٹرانسفر اینڈ ریٹنشن کے لئے ونڈو رواں ہفتے کھلے گی۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا اجلاس نجم سیٹھی کی سربراہی میں ہوا۔ جس میں پی ایس ایل تھری کے لئے کھلاڑیوں میں ردوبدل اور متبادل کا معاملہ زیر بحث آیا۔ پلیرز ٹرانسفر اینڈ ریٹنشن ونڈو رواں ہفتے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ نومبر میں ہوگی۔ اجلاس میں پی ایس ایل تھری میں شامل فرنچائز کے نمائندے شریک تھے۔ میٹنگ میں فرنچائز نمائندوں کو پی ایس ایل تھری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز دس ستمبر تک اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں گی ایونٹ میں شریک ٹیمیں پچھلے سال کے دس کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہیں۔

واضح رہےملتان کی فرنچائز آئندہ برس پاکستان کے سب سے مقبول اور بڑے اسپورٹس ایونٹ‘‘پاکستان سپر لیگ ’’ میں پہلی بار شرکت کریگی ،ایونٹ کی چھٹی ٹیم ملتان 52 لاکھ امریکی ڈالرز کے ساتھ پی ایس ایل کی مہنگی ترین ٹیم ہے۔

Leave a Reply